واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) کرونا ویکسین پر ہونے والی حالیہ امریکی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا ویکسین کئی خطرناک بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے ساتھ ہی شرح اموات میں کمی لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق امریکا کے بیماریوں سے تحفظ اور ان پر کنٹرول پانے کے مراکز (سی ڈی سی) میں پیش کئے گئے۔ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد میں خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 4 گنا زائد ہے۔ ویکسین نہ کرانے والے افراد میں مرنے والوں کی تعداد 11 گنا زائد ہے۔
کرونا ویکسین کئی خطرناک بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے: امریکی تحقیق
Sep 13, 2021