آسام کو مزید 6 ماہ کیلئے شورش زدہ علاقہ قراردے دیاگیا

گوہاٹی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں بی جے پی کی حکومت نے ریاست میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ کو مزید چھ ماہ کی توسیع دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدید ار نے ایک بیان میں کہا کہ آسام کی حکومت نے آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ 1958کے سیکشن 3 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے آسام کی پوری ریاست کو28اگست 2021سے مزید چھ ماہ کے لئے شورش زدہ علاقہ  قراردیا ہے۔ ریاست کے محکمہ داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ قانون جس کے تحت فوج اور پیراملٹری فورسز کو خصوصی اختیارات حاصل ہیں، نومبر 1990 سے آسام میں نافذ ہے اور ریاست کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر چھ ماہ بعد صورتحال کا جائز لے کراس میں توسیع کرتے ہیں۔ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت فوج اور پیراملٹری فورسز کو چھاپے مارنے اورکسی بھی شخص کو کسی بھی وقت بغیر وارنٹ کے گرفتارکرنے کے خصوصی اختیارات حاصل ہیں اوریہ کالا قانون پورے ناگالینڈ، اروناچل پردیش کے بعض اضلاع اور منی پور کے بیشتر علاقوں میں بھی نافذ ہے۔ منی پورسے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ارم چنو شرمیلا نے اس کو کالا قانون قراردیتے ہوئے کئی سال تک اس کی منسوخی کے مطالبے میں بھوک ہڑتال کی تھی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...