واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ہر اس ملک پر حملہ نہیں کرسکتا جہاں القاعدہ موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان میں القاعدہ واپس آسکتی ہے تو اسٹریٹجی کیا ہونی چاہیے؟ ۔جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیا ہر اس جگہ پر حملہ کریں یا فوج رکھیں جہاں القاعدہ موجود ہے؟ امریکہ ہر اس ملک پر حملہ نہیں کرسکتا جہاں القاعدہ موجود ہے، امریکی فورسز القاعدہ کے سربراہ کو مار کر بنیادی ہدف حاصل کر چکی تھیں۔