واشنگٹن (این این آئی)امریکہ پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کی کل ہفتے کے روز منائی جانے والی بیسویں برسی کے موقع پر دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کا ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گھنٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔ اس ویڈیو میں الظواہری نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ مغربی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگ کریں۔ گزشتہ برس کے اواخر سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ القاعدہ نیٹ ورک کے سربراہ کا انتقال ہو چکا ہے۔ دہشت گردوں کی پراپیگنڈا ویڈیوز کی جانچ پڑتال کرنے والے امریکہ میں قائم سائٹ انٹیلیجنس گروپ کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ویڈیو پیغام کب ریکارڈ کیا گیا۔
نائن الیون کی بیسویں برسی پر القاعدہ کے رہنما الظواہری کا نیا ویڈیو پیغام
Sep 13, 2021