اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق ایم این اے ارشد گھرکی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم ارشد گھرکی پارٹی کے ثابت قدم اور وفادار ساتھی تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ارشد گھرکی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ارشد گھرکی پارٹی کا اثاثہ تھے۔ ملک و قوم کے لئے ان کی خدمات طویل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ زرداری نے رحیم دادخان کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔