کنٹونمنٹ بورڈ کی پولنگ اسکیمز میں تبدیلی پرپیپلزپارٹی  کو تحفظات

کراچی (وقائع نگار) لوکل گورنمنٹ الیکشن برائے کنٹنونمنٹ بورڈ کی پولنگ اسکیمز میں تبدیلی پرپیپلزپارٹی نے تحفظات کااظہارکردیا۔ انچارج شکایت سیل پیپلزپارٹی نے وقارمہدی کاکہناتھاکہ ، فیصل کنٹونمنٹ اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف وارڈز میں پولنگ بوتھ کم کردئے گئے متعلقہ امیدواروں کو آگاہ کیے بغیر پولنگ اسکیمز میں اچانک تبدیلی پر تحفظات ہیں ، وقار مہدی نے کہاکہ پولنگ بوتھ کم کرنے کی وجہ سے ووٹرز کی بھی مسکلات بڑہیں گی۔ گذری اور فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں جن پولنگ اسٹیشنز کی پولنگ اسکیمز میں تبدیلی کی گئی ہے وہاں پولنگ ایجنٹس کو داخلے کی اجازت نہیں، انچارج شکایت سیل پیپلزپارٹی وقارمہدی کامزیدکہناتھاکہ ،الیکشن کمیشن کی فراہم کردہ پولنگ اسکیمز کے تحت پولنگ ایجنٹس تعینات کئے گئے ،جہاں پولنگ بوتھ کم کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ رنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فہیم خان اور  راجہ اظہر کی سرگرمیوں اور ووٹرز کو کنویننس کرنے کا نوٹس لیا جائے۔پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجودگی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن انتخابی پراسس پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اثر انداز ہونے کا نوٹس لے، انچارج شکایت سیل پیپلزپارٹی وقار مہدی نے مطالبہ کیاکہ انتخابی حلقے کی حدود میں ارکان اسمبلی کی موجودگی پر الیکشن کمیشن کارروائی کرے،تاہم پیپلزپارٹی کے شکایتی سیل نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے خلاف کمپلینٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔

ای پیپر دی نیشن