کراچی)وقائع نگار) حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگارو سید صبغت اللہ شاہ سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو پرویز نے راجہ ہائوس میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پیر صاحب پگارا سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صنعتی پیداوار سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔