پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف آپریشن ‘347مقدمات‘436ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے پیشہ وربھکاریو ںکیخلاف بڑے پیمانے پرآپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے گذشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس مقصد کیلئے لاہور پولیس کے مختلف یونٹس اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے عادی اورجرائم پیشہ بھکاریوں کیخلاف ایک ہی روز میں 347 مقدمات درج کرکے 436 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ سٹی ڈویژن میں 55، کینٹ ڈویژن میں 28 اور سول لائنز میں 50،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 57، صدر ڈویژن میں 79 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 78 مقدمات درج کئے گئے۔ رات گئے آوارہ گردی پر 36 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن