قائداعظم نے ختم نبوت پر اعتقاد سے مسلمانانِ ہند کو آزادی دلائی، اشرف جلالی

Sep 13, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کی مناسبت سے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسلامی اصولوں پر اعتماد اور ختم نبوت  پر اعتقاد سے مسلمانانِ ہند کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا۔ آپ نے دو قومی نظریے پر محکم یقین کی قوت سے کانگریسی بلاؤں اور کانگریسی ملّاؤں کا مقابلہ کیا۔قائد اعظم محمد علی جناح کااسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ نہایت ایمانی اور بصیرت افروز فیصلہ تھا۔ اسرائیل کے بارے میں تمام مسلم ممالک نے 1948 میں متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ اسے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ آپ نے غازی علم الدین شہید کے کیس کی وکالت کر کے آج کے لبرل طبقہ کے لیے ایک مثال قائم کی۔ قائد اعظم پاکستان کو لبرل نہیں، اسلامی فلاحی سلطنت بنانا چاہتے تھے۔ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان بننے کے بعد کبھی بھارت نہیں گئے۔ وہ مقبوضہ کشمیر کو بزور طاقت آزاد کروانا چاہتے تھے لیکن افسوس آج کے حکمرانوں نے کشمیر کے ایشو کو دفن کر دیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں