لاہور میں بہت سے جعلی ووٹ موجود، ن لیگ دونمبری میں چیمپئن ہے، اعجاز چوہدری

لاہور(نیوز رپورٹر ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے ایم این اے ثوبیہ کمال خاں، علی امتیازوڑائچ، شبیرسیال، میجر(ر)ظفراللہ چٹھہ، شیخ امتیاز، میاں اکرم عثمان سمیت دیگر گورننگ باڈی کے اراکین اور پی ٹی آئی الیکشن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور میں بہت سے جعلی ووٹ موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے کہاکہ جو ریسرچ پی ٹی آئی نے کی ہے اس پر کاروائی ہوگی، پنجاب کے دیگر شہری علاقوں میں بھی جعلی ووٹ موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن اس کی ذمہ داری نادرا پر ڈال دیتا ہے، مسلم لیگ ن دو نمبری میں چیمپئین ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم الیکٹرونک مشین لاناچاہتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ پوری پارٹی نے بھرپور کوشش کی، کارکنان نے دن رات محنت کی، پی ٹی آئی کے کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں، جوبھی نتائج آئیں گے ہم اسے تسلیم کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن