معروف براڈکاسٹر ‘کالم نگار  عظیم سرو ر انتقال کرگئے

Sep 13, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے۔ان کی عمر 78سال تھی، وہ کچھ دنوں سے کراچی  میں زیر علاج تھے، اہل خانہ کے مطابق ان کی  نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی  میں ادا کی جائیگی۔ عظیم سرور نے 16 سال کی عمر میں بطور اناؤنسر ریڈیو پاکستان میں خدمات کا آغاز کیا ، انہوں نے صبح پاکستان ، آواز خزانہ ، رنگ ہی رنگ جیدی کے سنگ اور جیدی کے مہمان جیسے معروف پروگرام ترتیب دیے۔  عظیم سرور نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیے  مشہور ڈرامے  آواز کے سائے، خواب آزاد ہیں ، برف اور ہونٹوں کے سراب لکھے ، انہوں نے 1974 میں ہونے والی تاریخی اسلامی سربراہی کانفرنس میں کمنٹیٹر کے فرائض بھی انجام دیے۔

مزیدخبریں