رومانیہ میں  4پاکستانی ریسلرز نے  گولڈ میڈل  جیت لئے دو کھلاڑیوں کا  تعلق بہاولپور اور  مظفرگڑھ سے ہے

ملتان (جنرل رپورٹر) رومانیہ میں منعقدہ پانچویں انٹرنیشنل کلچرل فیسٹیول کے ماس ریسلنگ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چار گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے۔ میڈل حاصل کرنے والے دو کھلاڑیوں کا تعلق خطہ جنوبی پنجاب سے ہے جن میں محمد راشد بہاولپور اور رخسار گل کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔ جبکہ دیگر سونے کے تمغے حاصل کرنے والے ریسلرز میں ماجد فرید اور بشارت علی شامل ہیں۔ رخسار گل نے 65 کلو گرام ویٹ کیٹگری، ماجد فرید نے 80 کلوگرام ویٹ کیٹگری، بشارت علی نے 90 جبکہ محمد راشد نے 105 کلوگرام کیٹگری میں میڈلز حاصل کئے۔ ایونٹ میں کل 36 ملکوں کے دستوں نے شرکت کی۔ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والی رخسار گل بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ ہیں اور انہوں نے فزیکل ایجوکیشن کے فرسٹ سمسٹر میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن