لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ میچ کی جگہ آئندہ سال سیریز کے دوران دو زائد ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کی پیشکش کردی ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ میچز کھیلنے کا مقصد انگلش بورڈ کے نقصان کا ازالہ کرنا ہے تاکہ دونوں بورڈ زکے درمیان تعلقات اچھے رہیں ۔