لاہور (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ بھارت کے سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے پر معاملہ آئی سی سی کمیٹی میں لے گیا ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھا جس میں پانچواں ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے پر بھارت کی شکایت کی گئی ہے ۔ آئی سی سی سے کہا گیا ہے کہ بھارت سے پوچھا جائے کہ پانچواں ٹیسٹ میچ کیوں نہیں کھیلا ۔ دونوں بورڈ ز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا کہ میچ کا سٹیٹس کیا ہوگا۔