لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے 21ویں ایشین والی بال چیمپئن شپ میں اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 2-3 سے ہرا دیا ہے۔ میچ میں پانچ سیٹ کھیلے گئے۔تھائی لینڈ نے پہلے اور تیسرے سیٹ میں بالترتیب 22 کے مقابلے میں 25 سکور اور 21 کے مقابلے 25 سکور سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے دوسرے، چوتھے اور پانچویں سیٹ میں بالترتیب 23 کے مقابلے 25 سکور، 23 کے مقابلے 25 سکور اور 12 کے مقابلے 15 سکور سے فتح حاصل کی۔چیمپئن شپ 12 ستمبر سے 19 ستمبر تک جاپان میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی سطح کی سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں شامل کیا گیا ہے گروپ اے میں میزبان جاپان،بھارت، قطر اور بحرین شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں ایران، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔