راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز الیکشن کا عمل پر امن رہا ہے،ضلعی انتظامیہ کو شکایت نہیں پہنچی،ہم نے کوشش کی ہے کہ ووٹر کورونا ایس او پی کا خیال رکھیں ،حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی کیمرہ لگے ہیں،جہاں سے الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کی شکائت موصول ہوئی تو ایکشن لیں گے،جہاں پرضرورت پڑی وہاں پر سیکیورٹی بڑھائی گی ،معاونت کے لیے رینجرز کی مدد حاصل تھی۔