اسلام آباد(نا مہ نگار) فزیو تھراپی کا عالمی دن ہر سال 8ستمبرکو منایا جاتا ہے،شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے بحالی صحت ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مختلف پروگرام ترتیب دیئے جن کا مقصد کوویڈ 19- ری ہیبیلیٹیشن پراسس کے دوران فزیو تھراپی کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔اس سال عالمی فزیوتھراپی ڈے کی توجہ لمبے عرصے تک رہنے والے کووڈ اور کووڈکے ان مریضوں کی بحالی میں فزیو تھراپسٹ کے کردار پرہے۔جن کے پھیپھڑے کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر تیمور شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ فزیو تھراپی دنیا کا ایک اہم پیشہ ہے اور اس وبا کے دوران ہسپتال میں داخل کرونا کے مریضوں کی بحالی کے حوالے سے فزیو تھراپسٹس کا کردار قابل ستائش رہا۔
شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے فزیوتھراپسٹس کے کام کی ستائش
Sep 13, 2021