بہاولپور:گرانفروشی پر 37 لاکھ 91 ہزار جرمانہ ٗ 325 کیخلاف مقدمات

بہاولپور(بیورورپورٹ) ایڈیشنل کمشنر بہاول پور فیصل عطا نے کہا ہے کہ یکم سے 9ستمبر تک پورے ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کو مجموعی طورپر 37لاکھ 91ہزار سے زائد جرمانہ کیا جبکہ ڈویژن میں325گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے 113 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور 776گرانفروش گرفتار کئے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ بہاولپور میں 11199مقامات پر نرخوں کی پڑتال کی گئی ۔ گرانفروشوں کو دس لاکھ 80ہزار 302روپے جرمانہ کیا گیا 156ایف آئی آردرج کرائی گئیں 40 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 443افراد کوحراست میںلیا گیا۔ رحیم یارخان میں 11876مقامات کی پڑتال کی گئی ۔11لاکھ 83ہزار 440روپے جرمانہ کیا گیا 99ایف آئی آر درج کرائی گئیں 34کاروباری مراکز سیل کئے گئے 156افراد گرفتار ہوئے۔ بہاولنگر میں 13452مقامات کی پڑتال کی گئی 15 لاکھ27ہزار300روپے جرمانہ کیا گیا 70ایف آئی آر درج ہوئیں39مقامات سیل کئے گئے 177 افراد کو گرفتار کیا گئیں۔

ای پیپر دی نیشن