لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع لاہور کے زیر اہتمام محسن پاکستان اور وطن عزیز کے عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پیر محمد راشد نقشبندی، پیر محمد رمضان نقشبندی ، پیر سیداحمد ندیم شاہ، پیر حاجی محمد افتخار نقشبندی ، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر محمد عاصم نقشبندی، پیرڈاکٹر محمد الیاس قادری نقشبندی اور لاثانی ویلفیئرفا?نڈیشن انٹرنیشنل ضلع لاہور کے مرکزی عہدیداران و کمیونٹی ورکرز کی کثیر تعداد شریک تھی۔