اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی محافظ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے ، بیرون ملک ملازمتیں بڑھنے سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اوورسیز ملازمتوں میں اضافے سے ہمارے بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نہ صرف اپنے خاندانوں کی معاشی کفالت کرنے کی پوزیشن میں آئی ہے بلکہ اس سے ملک کو ملنے والے قیمتی زرمبادلہ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
بیرون ملک ملازمتیں بڑھنے سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا،خالد نواز
Sep 13, 2021