اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرزنے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا سستے گھروں کا منصوبہ عوام کے لئے ایک لاجواب تحفہ ہے تاہم اس پر عمل درامد میں سب سے بڑی رکاوٹ بلڈرز اور ڈویلپرز ہیں۔ان کی زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی خواہش کی وجہ سے شہروں میں زمینوں گھروں اور دفاتر کی قیمتوں میں کئی سال سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔کالا دھن سفید کرنے کی سکیم اور دیگر مراعات کے باوجود یہ شعبہ ٹیکس ادا کرنے میں دلچسپی نہیں لیتا۔یہ شعبہ غیر شفاف اور غیر دستاویزی انداز میں کام کرتا ہے اور انکے آڈٹ کا نظام بھی موجود نہیں اورمنافع کی خاطر عوام سے ممکنہ حد تک منافع نچوڑا جاتا ہے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرزنے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں لوہے اور خام فولاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں بھی سرئیے کی قیمت بڑھ رہی ہے۔
سستا گھرمنصوبہ میں بڑی رکاوٹ بلڈرز اور ڈویلپرز ہیں،سٹیل پروڈیوسرز
Sep 13, 2021