لاہور(یواین پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹرز کیلیے پی سی بی کی پالیسی پر متضاد اطلاعات سامنے آگئیں۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی نے بتایا کہ قومی کرکٹرز سی پی ایل میں شریک ہوں یا دنیا میں کسی بھی جگہ پر موجود رہیں، سب کیلیے کورونا پرٹوکولز یکساں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلیے آنے والوں کو بھی 12ستمبر کو خود ٹیسٹ کرانے ہوں گے،اگلے 2 روز گھروں میں رہنا ہوگا، 16ستمبر کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ پر دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا،رپورٹ منفی آنے پر 18تاریخ کو اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کی اجازت ملے گی،سب کو ان پروٹوکولز پر عمل کرنا ہوگا۔بعد ازاں قومی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بادیس نے واضح کیا کہ اس بارے میں غلط فہمی ہوئی ہے، ٹی ٹوئنٹی پلیئرز 17ستمبر کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کرکے کورونا ٹیسٹ کے بعد آئسولیشن مکمل کرلیں گے،وہ19ستمبر کو کلیئر ہونے پر اسکواڈ کے بائیوببل کو جوائن کرسکیں گے۔
متضاد اطلاعات