گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ 7روزبعدچین سے کراچی پہنچے گی

کراچی(وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)شہر قائد کے بحری پورٹ پر گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ 7 روز بعد پہنچنے کا امکان ہے۔ کے مطابق چین سے بحری جہاز چالیس بسیں لے کر روانہ ہوا، گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ18ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچ جائے گی۔ذرائع کے مطابق بحری جہاز 40 بسوں سمیت 14108 میٹرک ٹن کارگو لارہا ہے، گرین لائن بس سروس مزید ایک ماہ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔وفاقی وزیراسدعمر نے اکتوبر کے بجائے نومبر سے گرین بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت نے اکتوبر میں گرین لائن بس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا مگر ناگزیر وجوہات کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہیذرائع کے مطابق اکتوبرسیگرین بسوں کی آزمائشی سروس شروع کی جائیگی، جس کے تحت گرین بس کے ڈرائیورز کو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ہی بس چلانے کی تربیت دی جائے گی۔یاد رہے کہ گیارہ ستمبر کو گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل پر پہنچ رہا ہے ، وزیراعظم خود کراچی ا?کر گرین لائن منصوبے کاافتتاح کریں گے، بسوں کی پہلی کھیپ 15روز تک کراچی پورٹ پرپہنچ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن