کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی کی کاروائی جاری ہیں ، 2 ستمبر سے 11 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم کے دوران کم عمر ڈرائیوری پر 8292 چالان اور4146000 روپے جرمانے وصول کیے۔ جرمانے اور چالان جاری کئے،ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کاکہناتھاکہ گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین اورگاڑی کے مالک کو 3748 روپے کاچالان جاری کیے جبکہ 3748000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 7774 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔