غلاف کعبہ مسجد نبویؐ اور گنبد خضریٰ سے منسوب تبرکات

غلاف کعبہ سمیت مسجدنبویؐ،گنبدخضریٰ،کے اندرونی حصوںسمیت مختلف مقامات کے تبرکات اور بالخصوص  کے موئے مبارک اورنعلین مبارک کے نشانات کی نمائش کاخصوصی طورپراہتمام ٹیکسلاواہ کینٹ کی جدیدرہائشی بستی میںقائم نیوسٹی آرکیڈکے مرکزی ہال میںدوروزقبل کیاگیا، افتتاحی تقریب میںاسلام آبادکی معروف کاروباری شخصیت بلال آفریدی،اورانٹرنیشنل مسلم ہینڈموومنٹ کے چیئرمین صاحبزادہ سیدلخت حسین گیلانی نے شرکت کی،جبکہ نیوسٹی ھاوسنگ پراجیکٹ کے انتظامی امورکے سربراہ چوہدری سعدقمر،ڈپٹی ڈائریکٹرخان رب نوازخان،اورنیوسٹی آرکیڈکے نگران محمداکرام کی خصوصی دعوت پروفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،غلاف کعبہ سمیت دیگرمتبرک اشیاء بڑے سلیقے کے ساتھ نیوسٹی آرکیڈکے مرکزی ہال میںنمائش کیلیئے ترتیب کے ساتھ رکھی گئیں،ٹیکسلاواہ کینٹ اورجڑواںعلاقوں،جن میںجھنگ باہتر،ٹھٹھہ خلیل اوربھلوٹ کے دیہاتوںسے متعلق عوام نے بڑی محبت اورعقیدت کے ساتھ غلاف کعبہ کی زیارت کے لیئے نیوسٹی آرکیڈکارخ کرلیا،نمائش میںرکھی جانے والی خصوصی اشیاء کے پس منظرکے حوالے سے نگران حافظ ارسلان گیلانی زیارت کیلیئے آنے والے لوگوںکوتفصیلی بریفنگ دیتے رہے،زیارت کیلیئے آنے والے لوگوںکی بڑی تعدادنے تقریب کوایمان افروزتقریب میںبدل دیا،لاتعدادلوگ جن میںوفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری بھی شامل تھے،نے غلاف کعبہ کوچوما،اس موقع پرراولپنڈی اسلام آبادکے علاوہ ٹیکسلاواہ کینٹ سے میڈیاء والوںکی بھی بڑی تعدادموجودتھی، مہمان شخصیات نے اپنے تاثرات بھی بیان کیئے،جبکہ وفاقی وزیرپیرنورالحق قادری نے  عام نمائش کااہتمام کرنے پرنیوسٹی آرکیڈکے سربراہان کوخراج تحسین پیش کیا،اورکہاکہ اس طرح کے عمل سے مسلما نوںکے ایمان کوحرارت حاصل ہوتی ہے ،انہوںنے حالات حاضرہ پربھی گفتگوکی، اور میڈیاء  والوںکے سوالوںکے جواب بھی دیئے اورکہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جلدازجلد پاکستانیوں کوعمرہ کی ادائیگی کیلیئے سعودی عرب جانے کی اجازت ملناشروع ہوجائے،سعودی عرب میںعمرہ کی ادائیگی کیلیئے مرحلہ وار تعداد میںاضافہ کیا جارہاہے،اورامیدہے کہ آئندہ دوتین ہفتوں تک پاکستان کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری ہوجائے گا،انہوںنے کہاکہ ایران عراق کیلئے ’’زیارۃ پالیسی‘‘ھوائی سفرکے ساتھ ساتھ بائی روڈویزہ جاری کرنے کی بھی تمام ترحکمت عملی طے کرلی گئی ہے،اوروفاقی کابینہ میںبھی ہماری حکومت کی طرف سے ایران عراق جانے والے زائرین کوہرطرح کی سہولیات اورتحفظ فراہم کرنے سے متعلق انتظامات کی بھی منظوری دے دی گئی ہے،تاہم ایران اورعراق کی حکومتوںکی جانب سے کروناکی وجہ سے جوپابندیاںہیں،ان کے اٹھنے کے ساتھ ہی دونوںممالک کے ساتھ پاکستان کے تحریری معاھدات مکمل کرکے زیارات کیلیئے جانے والوں کوبلاتاخیرویزے جاری کردیئے جائینگے،وفاقی وزیرپیرنورالحق قادری نے کہاکہ مسلمان دنیاکے کسی کونے میںبھی بستاہے،وہ  مصطفی کریم ؐسے اپنی پرخلوص محبت کے جذبہ میںکوئی کمی پیدانہیںہونے دیتا،اسی طرح خداتعالیٰ کی ذات واحدہ پرکامل اورمکمل ایمان رکھنے والے بیت اللہ شریف کی محبت اوربیت اللہ شریف کادیدار،بیت اللہ شریف کاطواف،اپنے ایمان کالازمی اورضروری حصہ سمجھتاہے،اورپھرمحبت  رسول ؐکی اصل حقیقتوں سے روشناس ہونے کیلیئے آخری کتاب مقدس’’قرآن پاک‘‘سے مضبوط تعلق کواپنی زندگی اورآخرت کاسرمایہ افتخارسمجھتے ہیں،اوریہ اعزازپاکستانی مسلمانوںمیںحددرجہ زیادہ پایاجاتاہے،پیرنورالحق قادری نے کہاکہ حافظ ارسلان گیلانی نے نیوسٹی آرکیڈکے منتظمین چوہدری قمرزمان،خان رب نوازخان،محمداکرام کی معاونت سے جوغلاف کعبہ ودیگرتبرکات کی نمائش کایہاںاہتمام کیا،وہ مبارکبادکے مستحق ہیں ،اور میںارسلان گیلانی سمیت نیوسٹی آرکیڈکے انتظامی افسران کوخراج تحسین پیش کرتاہوں اورآج کاغیرمعمولی اجتماع اس بات کی روشن دلیل ہے کہ پاکستانی مسلمان بیت اللہ شریف،اورگنبدخضریٰ کے سائے تلے آرام فرمانے والی عظیم شخصیت سے کس قدروالہانہ لگاواورمحبت وعقیدت کے جذبات سے سرشارہے،پیرنورالحق قادری نے کہاکہ ہمارے ہاںایسے بہت سے لوگ ہیں ،جوبیت اللہ شریف کاسعودی عرب پہنچ کر دیدارکرنے اورحاضری کی تمنارکھتے ہیں،مگربعض وجوہ کی بناء پران کی حاضری وہاں نہیں ہوسکتی،آج  وہ خوش قسمت ہیں

ای پیپر دی نیشن