مری ، کرپشن کی روکتھام کیلئے بائی لاز کے تحت نقشے پاس کئے جائیں

مری (نامہ نگار خصوصی )مری کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ملکہ کوہسارمری میں غیر قانونی تعمیرات روکنے اور نقشوں کی فیسیں سرکاری خزانے میں جمع ہونا انتہائی ضروری ہے تا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے دئیے گئے بائی لاز کے تحت لوگوں کے نقشے پاس کئے جائیں۔ تاکہ اہلکاروں کی کرپشن کاخاتمہ ممکن ہوسکے اور غیر قانونی اورکثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر بھی رک سکے کئی مہینے سے نقشوں کے بارے میں کوئی نہ تومیٹنگ ہوئی ہے اورنہ ہی غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ رک سکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تحصیل انتظامیہ مری میونسپل کارپوریشن مری میں جمع ہونے والے نقشوں کو بائی لاز کے مطابق پاس کرے تاکہ جہاں ایک جانب غیر قانونی تعمیرات رک سکیں وہاں ایم سی مری کو بھی نقشوں کی مد میں بھاری فیسیں مل سکیں۔

ای پیپر دی نیشن