جہلم ، ڈی ایچ کیو کی کینٹین پر غیر معیاری غذا کی فروخت 

Sep 13, 2021

جہلم(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں واقع کینٹین پر سرعام ناقص وغیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کے مشروبات جو کہ مقامی طور پر تیار کئے جارہے ہیں جبکہ بیکری کی اشیاء بھی من مرضی کے نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں ، ناقص وغیر معیاری دو نمبر اشیاء کے استعمال سے ہسپتال میں داخل مریضوں اوران کے لواحقین صحت یاب ہونے کی بجائے مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں دوسری جانب کچن اور ہال سمیت ملحقہ جگہ میں گندی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں ، ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کینٹین پر اشیاء فروخت کرنے والے افراد نہ تو ماسک کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی کینٹین پر خدمات سرانجام دینے والے ملازمین نے ہیلتھ سرٹیفکیٹ بنوا رکھے ہیں ۔

مزیدخبریں