مویشی پال شہریوں کی حالت خستہ، سیاسی رنجشوں کی بنا پر دینہ منتقل کر دیا گیا تھا
سوہاوہ ( نامہ نگار)تحصیل صدر مقام سوہاوہ میں عرصہ دراز سے جاری منڈی منڈی مویشیاں کودوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ۔سیاسی رنجشوں کی وجہ سے منڈی کو دینہ کے مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر مقا م سوہاوہ میں تحصیل کے قیام سے قبل طویل عرصہ سے ایک منڈی مویشاں منعقد ہوا کرتی تھی ۔سوہاوہ گرد و نواح کے مویشی پال زمینداران خوب استفادہ کرتے تھے منڈی کی وجہ سے سوہاوہ کی تجارتی آمدنی میںبھی اضافہ ہوتا تھا ۔لیکن بعض سیاسی رنجشوں کی وجہ سے اس تاریخی منڈی مویشیاں کو سوہاوہ سے دینہ کے مقا م پر منتقل کر دیا گیا ۔ اس اقدام کے نتیجے میں سوہاوہ اور گردونواح کے مویشی پال کسان برادری کو بڑا مالی نقصان براداشت کرنا پڑتا ہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر انجمن تاجران سوہاوہ کے سابقہ صدر مختار احمد قریشی ، چوہدری مطلوب حسین ، شیخ عبدالقدیر اور معروف زمیندار مویشی پال چوہدری گلفرازمع دیگر کسانوں نے منڈی کو واپس سوہاوہ میں منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔