پنڈی کوہاٹ روڈ پر پلوں کی اونچائی میںاضافہ کیا جائے

Sep 13, 2021

مٹھیال (نامہ نگار)  این ایچ اے والوں نے راولپنڈی /کوہاٹ روڈ کی کھنڈا سے جنڈ تک سڑک کی کارپٹنگ کا جو کام بقایا تھا اُس کو مکمل تو کر دیا ہے جبکہ ٹاہلی اڈا سے نیچے پل کو اونچا نہیں کیا اور نہ ہی پنڈ سلطانی نالہ سو کا پل کو اونچا کیا اور نہ ہی ان دونوں پلوں کی سہارا دیواروں کو اونچا کیا۔ دونوں پلوں کے قریب خونی موڑہے جیسے یہاں نیا ڈرائیور آتا ہے تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو کنٹرول نہیں کر سکتا ہے۔ اکثر گاڑیاں پلوں سے نیچے گر جاتی ہیں جس کے باعث انسانی جانیں حادثے کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔اگر کوئی بچ جائے تو عمر بھر کے لئے معذورہو جاتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے موڑوں کو ختم کرنے اور پلوں کی اونچائی سڑک کے ہیول کے برابر نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے مٹھیال ، مروال پنڈ سلطانی و رنگلی کے سماجی و سیاسی و سماجی نمائندے نے پنڈی /کوہات پر مندرجہ بالا پلوں کو انچا کرنے کا این ایچ اے والوں سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ہو سکے ان کاموں کے لئے حکومت فنڈ فراہم کرے یہ انسانی بھلائی کے منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے۔ ۔

مزیدخبریں