ٹیکسلاواہ کینٹ میںکامیابی، حاجی عمرفاروق کے دفتر میں جشن 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)واہ کینٹ اورٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈمیںواضح برتری حاصل کرنے پرمسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق کے دفترمیںکامیاب ہونے والے امیدواروںاورانکے حامیوںکاایک بہت بڑاہجوم جمع ہوگیا،ڈیرے کے انچارج حاجی ملک نصیرالدین عوامی دفترمیںآنے والے کامیاب امیدواروںاورانکے حامیوںکابڑی گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتے رہے،ضلعی صدرحاجی عمرفاروق نے حاجی فیاض خان تنولی،ذیشان صدیق بٹ،راجہ سرفرازاصغرکے ہمراہ تمام کامیاب امیدواروںاورانکی حمائت میںسرگرم کرداراداکرنے والے عوام کاخصوصی طورپرشکریہ اداکیا،اورکہاکہ واہ کنٹونمنٹ بورڈمیںدس میںسے آٹھ نشستوںپراورٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈمیںپانچ میںسے تین نشستوںپرہماری کامیابی نے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوںکے خلاف عدم اعتمادکااظہارکردیاہے،انہوںنے کہاکہ خداتعالیٰ کے فضل وکرم سے ہمیںٹیکسلاواہ کینٹ کے بلدیاتی انتخابات کے میدان میںعوام نے جس جوش وخروش اورولولے کے ساتھ ہمارے امیدواروںکوکامیاب کیا،درحقیقت میاںنوازشریف کی ملک وقوم کیلیئے دی جانے والی خدمات پرپرخلوص اعتمادکااظہارہے،انہوںنے تمام احباب اورحلقہ بھرکی عوام کاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ہم عوام کے فیصلے اوراعتمادکوہرصورت بحال رکھینگے۔

ای پیپر دی نیشن