کاہنہ :دو لاکھ سے زیادہ آبادی صحت کی بنیادی سہولت بلڈ ب گروپنگ ،کراس میچنگ سے محروم

کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ کی دو لاکھ سے زیادہ آبادی صحت کی بنیادی سہولت بلڈ ب گروپنگ ،کراس میچنگ کی بنیادی سہولت سے محروم۔دور دراز دیہات سے آے مریض ذلیل خوار۔ کاہنہ میں موجود گورنمنٹ ہسپتال جس کو  انڈس ادارہ چلاتا ہے بہت سی بنیادری سہولیات کی کمی کے ساتھ ساتھ بلڈگروپنگ،کراس میچنگ جسیے ضروری ٹیسٹ کی جانچ کی سہولت بھی ہسپتال میں موجود نہیں ہے دور دراز دیہات سے آئے ہوے مریض علاج معالجے کیے لیے آتے ہیں لیکن ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مریضوں کو بلڈ گروپنگ۔ کراس میچنگ اور بلیڈز جیسی سہولتیں نہ ہونے کے باعث مریضوں کو دوسرے ہسپتال بیدیا ں روڈ یا پھر کسی اور ہسپتال بھیجا جاتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن