تین دن کی بارشوں نے حکومتی دعوؤں اور ترقیاتی کاموں کی قلعی کھول دی: ایم یسیٰن فرخ 

قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصوروگردونواح میں تین دن کی بارشوں نے حکومتی دعوؤں اور ترقیاتی کاموں کی قلعی کھول دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ایگزیکٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ایم یسیٰن فرخ کمبوہ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا  چوک شفیع والا‘ کوٹ حلیم خاں‘ پرانا لاری اڈہ‘بلدیہ چوک اور دوسرے مشہورچوک اِن بارشوں میں ندی نالوں کا منظرپیش کررہے تھے۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومتی ترجمان‘مشیروزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سب اچھاکی رپورٹ پیش کررہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...