حضرت امام حسین ؓکی حیات امت  کیلئے مینارہ نور ہے :عبدالرحیم طاہری 

Sep 13, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)  حضرت امام حسین ؓکی حیات مبارکہ امت مسلمہ کے لیے مینارہ نور ہے خاندان اہلبیت کی عظمت ،توقیر ،فرمانبرداری میں ہی نجات ہے نواسہ رسول سید نا امام حسین کی سیرت و کردار سے باطل قوتوں سے ٹکرانے کی جرات ملتی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر پروفیسر مفتی عبدالرحیم طاہری نے جامع مسجد مدنی محلہ چراغ پورہ میں زیر صدارت خلیفہ مولانا محمد امجد علی طاہری منعقدہ اجتماع اصلاح المسلمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا  ۔

مزیدخبریں