ملتان (خبر نگار خصوصی )کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد خانیوال روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں پر خوبصورت لائٹنگ کا حکم جاری کیا قبل ازیں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کئی کلومیٹر پیدل چل کر سڑکوں کی حالت زار کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر کو خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ سے سجایا جائے گا۔واسا کو نشیبی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر سکیمیں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔کمشنر ملتان نے الٹی میٹم دیا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام محکمے کارکردگی دکھائیں بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پروٹوکول اور سرخ فیتہ کلچر کے بجائے عوام میں جاکر مسائل حل کرینگے۔