کوہلو میں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے جزوی بحال 

Sep 13, 2021

کوہلو(نامہ نگار) قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے نے کوہلو کوئٹہ قومی شاہراہ کو گرانڈ واڈھ کے مقام پر شدید متاثر کیا ہے جس میں سڑک کے حصے اور پلیں بہہ گئی تھییں تاہم گزشتہ روز لیویز فورس نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے شاہراہ کو جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بحال کردیا ہے جس سے مشرقی بلوچستان کا اندرون بلوچستان اور سندھ  زمینی رابطہ بحال ہوا ہے۔تاہم ہیوی گاڑیاں اور مال بردار گاڑیوں کیلئے تاحال شاہراہ کی بحالی محدود مشینری اور عملے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکی  شاہراہ کو مکمل بحال کرنے کیلئے انتظامیہ کوشاں ہے شہری بارشوں اور خراب موسم کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزیدخبریں