پشین (نامہ نگار ) پشین سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ سید بلال احمد جنہوں نے حال ہی میں مسٹر کوئٹہ ، مسٹر بلوچستان اور مسٹر پاکستان کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔پشین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھی صحت خدا کا تحفہ ہوتی ہے ٹائٹل جیتنے کے لیے دن رات محنت کی، مسلسل ورزش کی، متوازن خوراک لی اور مثبت سوچ کے ساتھ مقابلے میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ تن سازی ایک مہنگا مشغلہ ہے اور بین الاقوامی معیار کا باڈی بلڈر بننے کے لیے سخت کسرت، عمدہ و متوازن خوراک، صاف سُتھرے ماحول اور تناؤ سے دُور رہنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور ان تمام تقاضوں پر پورا اُترنے کے لیے وہ کافی محنت کررہے ہیں ۔