سبی( نامہ نگار )پاکستان عالمی مشائخ کونسل کی مرکزی قیادت نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں صوبائی صدرو کا اعلان کردیا ، پاکستان کے مختلف صوباجات کے سابق صدور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مرکزی نائب صدور کے عہدے پر منتخب کیے گئے ہیں ۔ پاکستان عالمی مشائخ کونسل کے مرکزی ترجمان کے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق آزاد جموں کشمیر کے سابق صدر صاحبزادہ میاں محمد عمر بخش سجادہ نشین دربار عالیہ کہڑی شریف میر پور کو مرکزی نائب صدر برائے میرپور آزاد جموں کشمیر. شمالی پنجاب کے سابق صدر دربار عالیہ حضرت سلطان باھو کے صاحبزادہ محمد شریف سلطان کو مرکزی نائب صدر شمالی پنجا ب کو آئندہ تین تین 3 سال کیلیے مرکزی نائب صدر صوبہ بلوچستان منتخب کیا گیا ہے۔
سبی: عالمی مشائخ کونسل نے صوبائی صدرو کا اعلان کردیا
Sep 13, 2021