دور دراز علاقوں میں طبی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح محتسب اعلی بلوچستان

Sep 13, 2021

کوئٹہ (اے پی پی)  محتسب اعلیٰ بلوچستان نذر بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی بہترین فراہم کرنا ہم سب کے اولین فرائض میں شامل ہے لہذ ا سرکاری ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دیانتداری سے لوگوں کو فوری علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں  ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل لسبیلہ کے دورے موقع پر ہسپتال انتظامیہ و دیگر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ٹاسک فورس کے آفیسران و دیگر موجود تھے، میڈیکل سپرٹینڈ نٹ  نے صوبائی محتسب کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور طریقہ علاج و معالجہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔جبکہ صوبائی محتسب نے معائنہ کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور علاج و معالجہ کے حوالے سے دی جانے والے سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں