کوہلو(نامہ نگار) کوہلو کے مختلف سیاسی رہنمائوں اور قبائلی عمائدین میر لیاقت بجارانی مری، پاکستان تحریک انصاف ،نیشنل پارٹی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں اور قبائلی عمائدین نے لوہارانی مری کے زمینوں کے ذیلی شاخوں میں زمین کے تقسیم کو روک دینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 21ویں دور ہے جہاں کسی کے ذاتی زمینوں کا حق فرد واحد کو حاصل نہیں ہے کچھ لوگ جان بوجھ کر لوہارانی قبیلے کو دست گربیاں کرنے کی سازشیں کررہے ہیں جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ لوہارانی قبیلہ کو آج کے اس جدید دور میں قبول نہیں ہے کیونکہ اب اس طرح کے قبائلی فیصلوں کا وقت گزار چکا ہے اور لوگ عدالتوں سمیت کسی بھی جگہ سے رجوع کرسکتے ہیں ۔