پولیس کی مبینہ ملی بھگت ،ملزمان اراضی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں:آصف پٹھان

Sep 13, 2021

کوٹ سبزل (نامہ نگار) محمد پور لمہ کے آصف خان پٹھان نے  رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کلب صادق آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے رشتہ دار فیض محمود نے ان کو 14ایکڑ 4کنال اراضی فروخت کی قبضہ بھی ہمارے پاس ہے لیکن فیض محمود کی بیوہ نے شوہر کی وفات کے بعد دوسری شادی کر لی اوراپنے شوہر منیر احمد کے ساتھ مل کرپولیس تھا نہ صدر صادق آباد کے اے ایس آئی چوکی انچارج بہادر پور رانامحمد رمضان ،رحیم یار خان کے چوہدری شفیق کے ساتھ مل ہماری اراضی پرقبضہ کے درپے ہیں متعدد بار حملے بھی کر چکے ہیں حملہ آور ملزمان کیخلاف تھا نہ صدر صادق آبادمیں مقدمہ بھی درج ہوا لیکن پولیس کی ملی بھگت سے کراس مقدمہ کرکے ہمیں حراساں کیا جارہا ہے آئے روز چو کی بہادر پر رانا رمضان بلا کر ڈراتا اور دھمکاتا ہے  تھانہ صدر صادق آبادکے ایس ایچ اورانا اشرف سے رابطہ کیا توا ن کا کہنا تھا کہ ہم نے تھا نے میں نہیں بلایا چوکی پر رانا رمضان کے پاس در خواست دی گئی ہے جس پر کٹھ بلا یا گیا ہے ۔اس موقع پرمحمد آصف کے ہمراہ زبیر احمد ،عبدا لحمید ،عبدا لرزاق ،محمد عثمان ،میوہ خان ،جام عقیل احمد ،جام نعمان نے احتجاج کیا ۔

مزیدخبریں