کوٹلہ مغلاں (نمائندہ نوائے وقت) کوٹلہ مغلاں کے رہائشی ریٹائر ٹیچر حبیب اللہ چانڈیہ نے کہا کہ بااثر شخص نے جیناحرام کردیا میرے زرعی رقبہ کے قریب کے رہائشی عبدالشکور گوپانگ نے ظلم کی انتہا کر رکھی ہے آئے روز میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے میرے رقبہ پر سے کئی قیمتی درختوں کا صفایا کر دیا اتنا ہی نہیں میری کاشت زمین میں جانوروں کو چھوڑ کر چرانے لگتا ہے کئی بار مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوٹلہ مغلاں میں کھلی کچہری میں ڈی ایس پی کو بھی درخواست گزار ی ہے انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔