عربی خطاطی کی فراوانی اور اس کی شکلوں اور مختلف ناموں کی کثرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سعودی آرٹسٹ پینٹنگز کی تیاری کے لیے عربی خطاطی کے ہنراستعمال کرکے شاندار فن پارے تیار کیے ہیں جو اس وقت مداحوں اور شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلاسیکی عربی رسم الخط کے ماہر خالد آل مطلق نے اندرون اور بیرون ملک عربی خطاطی سے تیار کی جانے والی پینٹنگز کی نمائشوں میں حصہ لیا اور عربی خطاطی کے ذریعے تیار کردہ پینٹٓنگزکے مقابلوں میں انعامات اور ایوارڈ حاصل کیے۔خالد نے اپنے استاد عباس شاکر جودی المعروف البغدادی سے عربی خطاطی کا لائسنس حاصل کیا اوراس میدان میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
سعودی عرب میں عربی خطاطی سے بنائی گئی شاندار پینٹنگز کے چرچے
Sep 13, 2021 | 12:32