چین ، پویانگ جھیل میں سرمائی پرندوں کا پہلا گروپ پہنچ گیا

Sep 13, 2021 | 13:02

ویب ڈیسک

چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کی توچانگ کانٹی میں ما ینگ جھیل میں چار سفید لمبی ٹانگوں والے پرندے 11 ستمبر کو پہنچے ، جو اس سال پویانگ جھیل کے علاقے میں آنے والے سرمائی پرندوں کا پہلا گروپ بن گیا ہے۔پویانگ لیک نیشنل نیچر ریزرو ایڈمنسٹریشن بیورو کے توچانگ اسٹیشن کے مطابق پرندے پچھلے سال کے مقابلے میں ایک دن پہلے اترے ہیں۔یہ مسلسل نواں سال ہے کہ مہاجر پرندے 2013 کے بعد موسم سرما کے مہینوں کے دوران اپنے پہلے قیام کے لیے ما ینگ جھیل پر آتے ہیں۔3ہزار200 مربع کلومیٹرز سے زائد کی سطح کے رقبے کے ساتھ پویانگ جھیل ہر سال 7لاکھ سرمائی پرندوں کی میزبانی کرتی ہے۔

مزیدخبریں