کراچی : گرمی کی لہر،سمندری ہوائیں بند رہیں گے

کراچی میں آنے والے دو روز میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اس دوران سمندری ہوائیں بھی معطل رہنے کا امکان ہے .

کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان   ہے پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ چھونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات  نے شہر میں گرمی میں اضافہ کی پیشگوئی کردی۔ہیٹ ویو کا خطرہ نہیں۔موسم کا حال سنانے والوں کا کہناہے کہ راجھستان اور خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباو کے اثرات شہر میں گرمی کی صورت میں نمایاں ہونگے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ14سے 16ستمبر شہر میں پارہ چالیس ڈگری کو چھو سکتا ہے۔اس دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ شمال مشرق کی سمت سے گرم ہوائیں چلیں گی
محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ موسم دو روز کے بعد دوبارہ کروٹ بدلے گا اور 16ستمبر کی شام سے شہر میں نیا مون سون سسٹم دستک دے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہفتے بھروقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ شہر  کا موسم خوشگوار ہو گیا تھا

ای پیپر دی نیشن