دبئی میں کلوننگ کے ذریعے پیدا مثالی اونٹوں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ

Sep 13, 2021 | 14:51

ویب ڈیسک

مقابلوں میں انعامات جیتنے کے قابل مخصوص جانداروں کے حصول کی خواہش کی روشنی اور ان کی مانگ میں اضافے کے بعد دبئی کے ایک سائنسی تحقیقی مرکزکے ماہرین اونٹوں کی کلوننگ کے ایک منصوبے پرچوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد ایسے مثالی جاندار پیدا کرنا ہے جو مختلف مقابلوں کے لیے موزوں قرار دئیے جائیں۔ اس سائنسی اور کلوننگ اسکیم کے تحت اونٹوں کے ہونٹ، گردن اوران کی رفتار کو مثالی بنانے پر کام ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فطری طورپر پیدا ہونے والا ہراونٹ کامل ہونٹوں اور خوبصورت لمبی گردن کی خصوصیت کا حامل نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ متمول گاہک کلوننگ کے ذریعے ایسے مثالی اونٹ پیدا کرانا چاہتے ہیں جو اونٹوں کے مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ موزوں اور قابل قبول ہوسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم اب کلونگ کے ذریعے بہت زیادہ اونٹ پیدا کر رہی ہے۔ کویت میں اونٹوں کی نیلامی چلانے والے سعود العتیبی نے کہا کہ ان کا کام جانوروں کی خوبصورتی سے متعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اونٹ کی قیمت اس کی خوبصورتی ، صحت اور نسلی شہرت کے مطابق مقرر کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاہک نوجوان اونٹ خریدنے سے پہلے اس کی ماں کی خوبصورتی کا تعین کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں