شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی . گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں اور 891 کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں کوروناکی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح8فیصدرپورٹ رہی اور صوبے میں26افراد کوروناسے انتقال کرگئے۔سندھ میں گزشتہ24گھنٹے میں891کیسزرپورٹ ہوئے جس میں سے کراچی میں کورونا کے 334 کیسز سامنے آئے ۔