بغداد(این این آئی)عراق کے وسطی علاقے میں اتوارکے روز گیارہ ایرانی زائرین اور ان کا مقامی ڈرائیور ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی حکام نے بتایا کہ وسطی صوبہ بابل میں محکمہ صحت کے ترجمان احمد الجبوری نے بتایا کہ زائرین کو لے جانے والی گاڑی بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ میں سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔انھوں نے حادثے میں گیارہ ایرانی زائرین اور ان کے عراقی ڈرائیور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ چاردیگر زائرین کی حالت تشویش ناک ہے۔انھوں نے بتایا کہ منی بس کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی اور ٹرک کے ڈرائیور کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔