بیٹی کے سامنے ماں کو قتل کر دیا جائے تو اس کی کیا حالت ہو سکتی ہے، سانحہ ماڈل ٹائون کی بسمہ کا مریم نواز کو جواب 

Sep 13, 2022


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) سانحہ ماڈل ٹائون کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کہا ہے کہ ’’ماں کی قدر کریں، والدہ کی شفقت نہ پانے اور غیر موجودگی کا درد تکلیف دہ ہے جو کبھی آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتا‘‘۔ مریم نواز کی والدہ کی طبعی موت ہوئی مگر میں 11سال کی تھی جب میری والدہ کو 17جون 2014ء کے دن ماڈل ٹائون میں مرد پولیس اہلکاروں نے بلااشتعال میری آنکھوں کے سامنے گولیاں ماریں اور انہیں شہید کر دیا۔ مریم کے پاس بے پناہ وسائل تھے اور انہوں نے اپنی والدہ کا دنیا کے بہترین ہسپتالوں اور ڈاکٹرز سے علاج کروایا۔ کچھ لمحوں کے لئے مریم نواز میری جگہ پر کھڑا ہو کر محسوس کریں کہ اگر بیٹی کے سامنے ماں کو قتل کر دیا جائے تو اس وقت اس بیٹی کی کیا حالت ہو سکتی ہے؟۔

مزیدخبریں