پاکستان جاگو تحریک تھنکرز فورم کا مشاورتی اجلاس ،قومی ایشوز پرآگاہی مہم کا فیصلہ


لاہور (نیوزرپورٹر) پاکستان جاگو تحریک تھنکرز فورم کا مشاورتی اجلاس جاگو تحریک کے اعزازی مشیر اور معروف ٹیکنو کریٹ افتخار الحق کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں جاگو تحریک کو آگاہی مہم کو آگے بڑھانے اور قومی ایشوز پر عوام کی رہنمائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جاگو تحریک کے اعزازی مشیر اعلیٰ شمشاد احمد خان، اعزازی مشیر و سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوار الحق مرکزی نائب صدر طارق مشتاق کور کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد صدق ،مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد خان ایمبیسیڈر جاگو تحریک و چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ ظفر اقبال اور بانی و قائد جاگو تحریک قیوم نظامی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہر مہینے کے پہلے اتوار 11 بجے تھنکرز فورم کی فکری نشست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگلا اجلاس 2 اکتوبر بروز اتوار 11 بجے ڈاکٹر امجد خان کے کلینک پر ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن