مسجد میں پوجا، مقدمہ سماعت کیلئے مقرر، متعصب بھارتی عدالت میں مسلمانوں کی درخواست مسترد 


بنارس (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارت کی مقامی عدالت نے بھارتی شہر بنارس میں گیان واپی مسجد  میں پوجا کی اجازت دینے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ بنارس کی عدالت نے مسلمان فریق کی  مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ہندو فریق نے مقدمے میں گیان واپی مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ مقدمے کی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔ رواں برس مسجد کے احاطے میں مورتی کا حصہ ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بھارتی  عدالت نے مسلمانوں کے خلاف حسب معمول اپنے تعصب کا اظہارکرتے ہوئے گیان واپی مسجد کے خلاف ہندوئوں کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پانچ ہندو خواتین نے ایک درخواست دائر کی ہے۔  ضلع جج اے کے وشویش پر مشتمل سنگل بنچ نے آج گیانواپی مسجد کیس کا فیصلہ سنادیا۔ فیصلے سے پہلے شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ عدالتی  فیصلے سے پہلے پولیس نے شہر میں فلیگ مارچ کیا اور دفعہ 144نافذ کردی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...